سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کا پرائم ٹارگٹ پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں منصور علی خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی اور پرویز خٹک کی تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کی طرف سے جب یہ اعلانات کیے جاتے ہیں کہ تحریک انصاف اگلے الیکشن میں نہیں ہو گی تو میرے نزدیک اس کی وجہ کچھ ہے۔
جہانگیر ترین نے ایک اور بڑی اہم وکٹ گرا دی
انہوں نے کہا کہ آئی پی پی اور پی ٹی آئی پی کا پرائم ٹارگٹ یہ ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ جڑے ٹکٹ ہولڈرز، سابق ایم این ایز اور سابق ایم پی ایز کو توڑ کر اپنی، اپنی پارٹی میں شامل کرنا ہے۔
ان دونوں پارٹیوں کا فوکس بھی یہی ہے تحریک انصاف کیساتھ جڑے لوگوں کو یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ پی ٹی آئی میں اب انکا کوئی فیوچر نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں خارج کرنے کےفیصلے چیلنج کر دیئے
سینئر صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایسے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے ن لیگ کیخلاف الیکشن لڑے ہوئے ہیں، وہ ن لیگ میں نہیں جا سکتے لیکن ان کے پاس ان دو پارٹیوں کے سوا کوئی اورآپشن بھی نہیں ہے، لہذا انہیں باور کرایا جارہا ہے کہ بلا اگلے الیکشن میں نہیں ہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کیونکہ میرے مطابق بیک ڈور رابطے بحالی کی کوششیں کوششیں کی جارہی ہیں۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: