ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا اگلے ماہ ایشین گیمز میں پھر ٹکرائیں گے


ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا اور سلور میڈلسٹ ارشد ندیم اگلے ماہ ایشین گیمز میں پھر ٹکرائیں گے۔

رواں سال ایشین گیمز 2023 کے تمام ایونٹس چین کے شہر ہینگزو میں شیڈول کیے گئے ہیں۔ ایشین گیمز کے ایونٹس کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جو 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ایشین گیمز ہر 4 سال بعد منعقد ہوتے ہیں جس میں ایشیا بھر سے ایتھلیٹس شرکت کرتے ہیں۔

میں ارشد ندیم کیلئے بہت خوش ہوں، گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا

پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ایشین گیمز میں پھر کڑا مقابلہ ہوگا۔ دونوں کھلاڑی گولڈ میڈل کی جنگ کیلئے میدان میں اپنے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز کا آخری ایونٹ 2018 میں انڈونیشیا میں منعقد ہوا تھا۔ اس ایڈیشن میں جیولین تھرو کے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ انہوں نے 88.06 کی لمبی ترین تھرو پھینک کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ: ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

یہ بھی ذہن میں رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 87.82 میٹر کی تھرو پھینک کر میڈل اپنے نام کیا ہے۔

ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر تھرو سے جیتا۔


متعلقہ خبریں