میں ارشد ندیم کیلئے بہت خوش ہوں، گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا


ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ اور بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا بھی پاکستان کھلاڑی ارشد ندیم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

ہنگری میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گزشتہ روز ہونے والے جیولین تھرو کے فائنل کے بعد نیرج چوپڑا نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں نے تقریب کے بعد ارشد ندیم سے بات کی اور ہم ایک دوسرے کیلئے خوش تھے’۔

نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ ‘ہم دونوں ممالک کو ترقی کرتے ہوئے دیکھ کر خوش تھے، ہم یورپی کھلاڑیوں میں کامیاب رہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ موجود رہتا ہے اور ہم اس کے انتظار میں ہوتے ہیں’۔

ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ: ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘جیولین تھرو میں یورپین کھلاڑیوں نے شروع سے اپنی دھاک بٹھائی جس طرح گزشتہ سال اینڈرسن پیٹرز بازی لے گئے۔ اس مرتبہ میں، ارشد اور تین بھارتی کھلاڑی فائنل میں شامل تھے، اب یہ عالمی کھیل بن چکا ہے۔’

سلور میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘میں ارشد کیلئے بہت خوش ہوں، جس طرح اس نے ایک مضبوط تھرو کے ساتھ واپسی کی۔


متعلقہ خبریں