پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

petrol پیٹرول اور ڈیزل

فائل فوٹو


سولہ مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات 13 روپے تک سستی ہو سکتی ہیں۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 مئی سے ریلیف مل سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول مہنگا فروخت ہونے لگا

ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے سے ساڑھے نو روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو یہ اس مہینے میں حکومت کی جانب سے عوام کو قیمتوں میں دوسرا ریلیف ملے گا۔

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں 6.32ڈالرز فی بیرل کم ہوکر 99.93 ڈالرز پر آ گئی ہے، ور ڈیزل کی قیمت اب 4.97ڈالرز فی بیرل ہے، قیمتوں میں یہ کمی مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان دیں گے، 16 مئی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

گندم کی خریداری، کسانوں کا 16مئی کو دھرنے کا اعلان

واضح رہے کہ یکم مئی کو پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی،جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288روپے 49پیسے ہو گئی تھی۔

ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 281روپے 96پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر  قیمت میں 5 روپے 63 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2023 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔


متعلقہ خبریں