سرکای سینئر افسران ہوشیار، موبائل فون ہی سکتے ہیں، سیکورٹی اداروں نےکوشش بے نقاب کر دی


سیکیورٹی اداروں نے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب کر دی۔

وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق سازش میں ملوث عناصر نے سرکاری عہدیداروں کے نام پر سرکاری افسران اور بیورو کریسی سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، حساس ڈیٹا تک رسائی کے لیے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیجے گئے۔

کیا آپ کا موبائل فون آپ کی جاسوسی کر رہا ہے؟

حکومت نے تمام سرکاری افسران کو محتاط رہنے اور ایسے کسی بھی میسج کا جواب نہ دینے ایسا کوئی میسج موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری بیان کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی ادارے اس معاملے پر پوری طرح الرٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں