کیف: یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وسطی علاقے زیتو میر میں فضائیہ کے 2 ایل 39 تربیتی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرانے سے مکمل طور پر تباہ جبکہ طیاروں میں موجود 3 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق طیاروں کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں یہ ان کے لیے ایک تکلیف دہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 لاکھ سے زائد غیر ملکی گزشتہ سال برطانیہ آکر آباد ہوئے
واضح رہے کہ 3 مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو 61 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جسے اڑانے کی پائلٹوں کو تربیت بھی دی جائے گی۔