فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم نے سائفر کیس سے متعلق اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جیل میں سابق وزیراعظم سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے، ایف آئی اے ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکی گمشدگی کے حوالے سے سوالات پوچھے ،انہوں نے ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھراعتراف کیا ہے، تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات قلمبند کیے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں خارج کرنے کےفیصلے چیلنج کر دیے
خیال رہے کہ ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم اٹک جیل پہنچی تھی، ایف آئی اے کی ٹیم سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کی ہیں، اٹک ،ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کرر ہے تھے۔