قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
افغانستان کے خلاف دوسرے میچ میں بابراعظم نے 100 ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ 5 ہزار 142 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا.
انہوں نے 58.43 کی اوسط سے رنز بنائے جس میں 18 سینچریاں اور 50 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 4 ہزار 946 کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز 4 ہزار 607 کے ہمراہ تیسرے، شائی ہوپ 4 ہزار 436 کے ساتھ چوتھے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 4 ہزار 428 کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بابراعظم اب 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں سرفہرست ہیں۔