جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

Medicine

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک  اور بوجھ ڈال دیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے جان بچانے والی 25 ادویات کی نئی قیمتیں میں اضافہ کر دیا ہے، ہومیو پیتھک کی دوائیں بھی 20 سے 25 فیصد مہنگی ہو گئی ہیں،  ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پانی پینے کا بہترین وقت کون سا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر کے علاج کی دو الوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار 857 اور دمہ کے مریضوں کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے، ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ، پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈرا ڈلین کی 20 گولیوں کی قیمت 192 روپے ہلیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت 1007 اور کینسر کے مرض کا انجکشن بورٹیز ومب کی قیمت 17 ہزار 513 اور انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیر بیکیسا کی قیمت 15 ہزار 356 رویے مقرر کر دی گئی۔

ملک میں آج سونے کی قیمت مستحکم

مائیگرین کی دوا 750 سے 980 روپے کی ہوگئی جبکہ بچوں کے دانت کی دوا بائیو پلائجن 465 سے 565 کی ہوگئی ، اسی طرح اور بیٹک دوا 600 سے 800 کی ہوگئی۔


متعلقہ خبریں