ملک میں آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے برقرار ہے۔
البتہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 915 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 312 روپے سے بڑھ کر 314 روپے کی ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔