موبائل فون چارج کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، صارفین کو خبردار کردیا گیا


آئی فون سوتے وقت چارجنگ پر نہ لگائیں یا پھر جہاں فون چارجنگ پر ہے اس کے قریب مت سوئیں، ایپل نے انتباہ جاری کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے صارفین کو ہداہات جاری کر دی گئیں، کیونکہ اس سے قبل ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں کہ دوران چارجنگ موبائل فون کو آگ لگ گئی ہو یا پھر بیٹری پھٹ گئی ہو، اس طرح کے کیسز آئے روز سامنے آرہے ہیں۔

اگر آپ موبائل فون کے یہ دو ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو ستمبر سے پہلے تبدیل کر لیں

ہدایت کے مطابق جب آپ سو رہے ہیں تو اس وقت آئی فون آپ کے پاس چارجنگ پر نہ ہو، بہت سے لوگ سوتے وقت فون کو چارج کرنا کو زیادہ ترجیح دیتےیا پھر اسے اپنے تکیے کے ارد گرد یا نیچے رکھنا پسند کرتے ہیں۔

کمپنی نے خبردار کیا کہ ایسا کرنا آپ کی جان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ایسے بے شمار جان لیوا واقعات بھی سامنے آچکے ہیں، اگرآپ سو رہے ہیں اور آپ کے پاس فون چارجنگ پر لگا ہے تو آپ کرنٹ لگنے سے زخمی ہو سکتے ہیں اور آپ کا قیمتی نقصان ہو سکتا ہے۔

خبردار!اگر آپ کے موبائل میں یہ دو ایپس ہیں تو فوری ڈیلیٹ کر دیں

کمپنی نے اس بات پر زور دیا ہے ہمیشہ موبائل فون کو اس کے اپنے چارجر سے چارج کریں، کسی تھرڈ پارٹی کے چارجر سے موبائل چارج کرنا آپ کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

آئی فون کے پرانے ماڈلز کی رجسٹریشن فیس میں کمی

ایپل نے صارفین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ان کی ہدایات پر پوری طرح عمل کریں تاکہ آپ کسی نقصان سے محفوظ رہیں، ایسا کرنے سے آپ اپنے آس پاس کے ممکنہ خطرات سے بچ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں