جرمنی کی شہریت قوانین میں نرمی

Germany

برلن: جرمنی کی کابینہ نے شہریت کے قانون میں نرمی کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی کابینہ نے تارکین وطن کے لیے شہریت کا راستہ مختصر کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو دُہری شہریت رکھنے کی اجازت دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

مجوزہ نئے قوانین کے تحت جرمنی میں مقیم غیر ملکیوں کی شہریت 8 سال کے بجائے 5 سال بعد ممکن ہو سکے گی۔ قانون کی ابھی پارلیمان سے منظوری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر نے تیل کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا

نئے منصوبے کے مطابق جو غیر ملکی جرمن معاشرے سے زیادہ تال میل رکھتے ہیں، زیادہ مربوط ہیں اور انہیں جرمن زبان پر مکمل عبور حاصل ہے تو وہ صرف 3 سال کے بعد قومیت حاصل کرسکیں گے۔

ممکنہ نئے شہریوں کو یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کی مالی معاونت پر منحصر نہیں ہیں البتہ اس شرط میں بعض مستثنیات بھی ہیں۔ اس مسودۂ قانون سے مزید افراد کے لیے دُہری شہریت حاصل کرنے کے دروازے کھلیں گے جن میں جرمنی میں آباد ترک برادری کے لوگ بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں