افواجِ پاکستان کا ریسکیوآپریشن بٹگرام میں کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں عرفان ولد امریز ،نیاز محمد ولد عمر زیب،رضوان ولد عبد القیوم، گلفراز ولد حکیم داد،شیر نواز ولد شاہ نظر،ابرار ولد عبدالغنی،عطاء اللہ ولد کفایت اللہ اور اسامہ ولد محمد شریف شامل ہیں۔
پاکستانی طلبہ کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع
آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی ایس ایس جی نے اس ریسکیو آپریشن کی قیادت کی،پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم نے 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا۔
چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی کی باصلاحیت ٹیم نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔
صدر مملکت انتخابات کی تاریخ دینے کی تیاری کر رہے ہیں، کنور دلشاد
بعد ازاں پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا۔
پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی۔
آپریشن کے دوران پاک فوج اور پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اورکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری ارسال
ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچانے میں لوکل کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔اس آپریشن میں سول انتظامیہ اور لوکلز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
یہ ایک انتہائی مشکل اور کھٹن آپریشن تھا،پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغاز کیا۔
دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان
پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاک فضائیہ، لوکل انتظامیہ، اور کیبل ایکسپرٹس کی مدد سے پاکستانی تاریخ کے اس منفردآپریشن کو سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔ انشاء اللّٰہ