نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 7 واں اجلاس ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو خصوصی پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
درآمدی پابندیوں میں نرمی ،پاکستانی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو 10 روز میں امدادی رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔
لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام جبکہ لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکل بھی مہنگی
اجلاس میں بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز کے اجرا اور پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔