الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے انکشاف کیا ہے کہ صدر مملکت انتخابات کی تاریخ دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری انفارمیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی انتخابات کی تاریخ دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری ارسال
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آئین کی شق 48 کے سب سیکشن 5 کے تحت تاریخ دینے جا رہے ہیں۔
صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ دی تو الیکشن کمیشن ماننے کا پابند نہیں۔الیکشن ایکٹ کی شق 57 میں ترمیم ہوچکی، لہٰذا صدر کا تاریخ دینا غلط ہوگا۔