دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی


لندن: دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی 18 قیراط سونے پر مشتمل ہے جس کی قیمت تقریباً 88 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی کو “دی ایگویئسٹ” کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت این سیٹھیا فاؤنڈیشن کے پاس ہے۔

اس چائے کی کیتلی پر قیمتی ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر اس کی تائید کرتے ہوئے کیتلی کو مہنگی ترین ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا گڑھا دریافت

اس کیتلی کے مرکز میں 6.67 قیراط کا یاقوت (روبی) پتھر لگا ہوا ہے اور تراشیدہ ہیروں کو انتہائی مہارت سے کاٹ کر لگایا گیا ہے۔

کیتلی کا ایک حصہ معدوم شدہ بالوں والے ہاتھی (میمتھ) کے دانتوں سے بنایا گیا ہے جو اس کی نایابی مزید بڑھاتا ہے۔ اس کی اطراف 18 قیراط سونے اور اس کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ کیتلی کے اندر کا حصہ بھی سونے پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں