صدر مملکت عارف علوی نے اپنے سیکریٹری کو تبدیل کرنے کی سفارش کر دی


ایوان صدر نےصدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اپنے سیکریٹری کو تبدیلی کرنے کی سفارش کی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت

صدر پاکستان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

ایوان صدر کی جانب سے لکھے خط کے مطابق وقار احمد، صدر مملکت کے سیکرٹری ، کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔

صدر نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کیا وزارت قانون کی واردات پکڑی گئی، سید ثمر عباس کا انکشاف

خط کے میں کہا گیا ہے  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22گریڈ کی افسر ، ہمیرا احمد ، کو بطورصدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے۔


متعلقہ خبریں