صدر مملکت عارف علوی استعفی نہیں دیں گے، مزمل سہروردی

muzamil

سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا  ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ صدر مملکت عارف علوی استعفی دیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مزمل سہروری نے ٹویٹ میں لکھا  کہ مجھے نہیں لگتا عارف علوی استعفی دیں گے انہیں پتہ ہے کہ اگر وہ استعفی دیں گے تو وہ  بھی سائفر والے معاملہ میں گرفتار ہو جائیں گے۔

صدر عارف علوی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ، سینئر صحافی کا اہم انکشاف

انہوں  نے کہا کہ اس لیے میرا خیال یہ ہے کہ صدر مملکت عارف علوی مستعفی نہیں ہونگے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں مزمل سہروردی نے کہا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں