صدر عارف علوی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ، سینئر صحافی کا اہم انکشاف


سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔

ہم نیوزکے پروگرام”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ صدر مملکت نومئی کے واقعہ کے بعد تو بالکل ہی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سمیت بہت سارے بل ایسے ہیں جن پر پی ٹی آئی کی حمایت شامل نہیں تھی لیکن وہ سائن کیے ہیں۔

صدر نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کیا وزارت قانون کی واردات پکڑی گئی، سید ثمر عباس کا انکشاف

انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ صدر مملکت جھوٹ بولے ہیں، جو بل ان کے پاس آیا ہے انہوں نے اس پر کوئی اختلافی نوٹ نہیں لکھا اور قانون یہی ہے کہ اگر وہ اختلافی نوٹ نہیں لکھتے یا وہ کوئی ہدایات نہیں کرتےکیونکہ وجہ تو صدر نے بتانی ہے کہ میں ان پوائنٹس پر ایگری نہیں کرتا، اس کو بعد میں لا ڈیژون نے نوٹیفائی کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت نے فائل پر وجہ لکھی ہے تو وہ کاپی پیش کر دیں۔

مزید پروگرام میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں