ممتاز بزرگ و جید عالم دین مجتہد مفسر قرآن علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔ممتاز بزرگ و جید عالم دین مجتہد مفسر قرآن علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔
علامہ محمد حسین نجفی قدیم تعلیمی درس گاہ سلطان المدارس سرگودھا سے منسلک رہے، ان کی نمازِ جنازہ سلطان المدارس سرگودھا میں شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔
سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا، شہزادی انتقال کر گئی
علامہ ساجد حسین نقوی نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، وہ ہمارے دلوں میں ہمشیہ زندہ رہیں گے۔
علامہ محمد حسین نجفی کی تحریر کردہ کتب میں اثبات الامامۃ، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔