اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق مرکزی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی ایمان مزاری کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور میری بیٹی اپنے کمرے میں سو رہی تھی اس کو نائٹ ڈریس میں ہی گھسیٹ کر لے گئے اسے کپڑے بھی تبدیل نہیں کرنے دیئے گئے۔
شیری مزاری نے کہا کہ اہلکار پورے گھر میں ادھر اُدھر پھرتے رہے۔ ہمارے سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ہمراہ لے گئے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے جبکہ گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں۔
Just now police women, plainclothes people and r ager types took my daughter away after braking down our front door. Taking away our security cameras and her laptop and cell. We asked who they had xome for and they just dragged Imaan out. They marched all over the house. My…
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 19, 2023
واضح رہے کہ 9 مئی واقعے کے بعد شیریں مزاری کو بھی گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور رہائی کے بعد انہوں نے نہ صرف پارٹی بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔