سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مذکورہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا مزید مہنگا

دوسری جانب  10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1889 ڈالر فی اونس رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں