چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل اور رہائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اور رہائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطل کرکے رہائی کی درخواست  22 اگست  کوسماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

چیف جسٹس اسلام  آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواستوں پر سماعت کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں