گوجرانوالہ ، دوستوں کو اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ مہنگا پڑ گیا ، پولیس فائرنگ سے ایک ہلاک


گوجرانوالہ میں دوستوں کو اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑ گیا، پولیس فائرنگ سے ایک دوست زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تھانہ گکھڑ کی حدود میں 3 دوستوں نے اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچایا، پولیس کے مطابق ملزم داؤد اور زیدی نے تیسرے دوست احمد کو اغوا کرکے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

پشاور، 2 لاکھ ڈالرز تاوان مانگنے والے چار اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

ملزمان نے تاوان کی رقم 5 لاکھ روپے مغوی احمد کے ورثا سے ایمن آباد کے قریب منگوائی، اس دوران پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کیا جاتا رہا۔ تاوان کی رقم وصول کرنے کے بعد ملزمان کے فرار ہونے پر پولیس نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر واردات کرنے والوں میں شامل ایک لڑکا ہلاک ہو گیا۔

مغوی احمد کے ہلاک ہونے والے دوست کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی، جو اغوا برائے تاوان کے ڈرامے میں شامل تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں