پشاور، 2 لاکھ ڈالرز تاوان مانگنے والے چار اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب


پشاور: پولیس نے نواحی گاؤں ارمڑ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایسے مغوی بازیاب کرالیا ہے جس کی رہائی کے لیے اغوا کاروں نے دو لاکھ امریکی ڈالرز (تقریباً چھ کروڑ پاکستانی روپے) بطور تاوان طلب کیے تھے۔

پولیس اہلکاروں نے مری جانے والے تین سیاح اغوا کر لیے،10 لاکھ تاوان وصولی کا انکشاف

مؤقر ویب سائٹ کے مطابق مغوی تفصیر علی کو او پی ایف کالونی پشاور سے 5 اگست کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی کو خالی گھر کے ایک کمرے میں زنجیروں سے جکڑ کر رکھا ہوا تھا۔

ایس پی رورل پشاور ظفر احمد نے اغوا کاروں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی نگرانی کی اور پولیس کو دس روز کی کاوش کے بعد کامیابی ملی، پولیس نے کارروائی کے دوران چار ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

پولیس آپریشن کے متعلق ایس پی رورل ظفر احمد نے بتایا کہ تفصیر علی کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا، واردات کے دوران اغواکاروں نے مغوی کے بھائیوں کو واش روم میں بند  بھی کر دیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی تفصیر علی کو ارمڑ کے علاقے باغبانان میں واقع گھر کے ایک کمرے کے اندر قید رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کا آغاز سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جس کے بعد ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی اور اس کی مدد سے دیگر سارے ملزمان گرفتار کیے گئے۔

لاہور: مقابلے میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان مارے گئے

اغوا کاروں نے مغوی تفصیر علی کو اغوا کرنے کے بعد گھر والوں کو کال کرنے کے لیے اسی کا موبائل فون استعمال کیا جس میں دو لاکھ امریکی ڈالرز بطور تاوان طلب کیے گئے تھے۔

ایس پی ظفر احمد کے مطابق اس حوالے سے کی جانے والی کال کی ریکارڈنگ اور بھیجے جان والے میسجز بھی پولیس کے پاس ہیں۔

پولیس کارروائی کے حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی بابت بتاتے ہوئے ایس ایس پی ظفر احمد نے کہا کہ ڈالر کا مطالبہ شاید اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ پاکستانی کرنسی میں رقم تقریباً چھ کروڑ روپے بنتی ہے جسے چار ملزمان میں تقسیم کیا جانا تھا۔

ایس پی رورل پشاور ظفر احمد نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار چار ملزمان میں سے تین کا تعلق افغانستان سے ہے جنہوں نے پاکستانی شناختی کارڈز بھی بنوا رکھے ہیں۔

داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں قتل

پولیس نے کارروائی کے دوران اغوا کاروں کے قبضے سے دو نائن ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔


متعلقہ خبریں