ایپل کمپنی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

فائل فوٹو


نیویارک: ایپل کمپنی نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی فون پاس رکھ کر نہ سوئیں۔

ایپل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جب فون پاور سورس سے منسلک ہو یعنی پاور اڈاپٹر یا وائرلیس چارجر پر نہ سوئیں جبکہ کمبل، تکیے یا اپنے جسم کے نیچے بھی ان ڈیوائسز کو رکھنے سے منع کیا ہے۔

کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے فون کو ہوادار جگہ پر رکھ کر چارج کریں اور اس کے علاہ جب موبائل پاور سورس سے منسلک ہو تو چارجنگ کیبل اور کنیکٹر کے ساتھ آپ کے جسم کا حصہ بھی ٹچ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسکرین لاک فیچر متعارف کرا دیا

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ چارجنگ کیبل پر سونے یا بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ تکلیف اور چوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں