افغانستان کیلئے چینی برآمد کرنے کا کوٹہ ختم

sugar mills

افغانستان کیلئے چینی کی برآمد کوٹہ ختم ہو گیا۔ مزید چینی نہیں بھیجی جائے گی ۔

کسٹمزذرائع کے مطابق حکومت نے افغانستان کیلئے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی ۔ برآمد کے علاوہ چینی کی اسمگلنگ بھی ہوتی رہی، مختلف مواقع پر طورخم اورمیچنی پرکسٹم حکام نے اسمگلنگ کو ناکام بنایا ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند مہینے میں 50 کلو چینی کے477 بیگز برآمد کر کے ضبط کئے گئے، 20 کیسز درج اور 10 گاڑیاں پکڑی گئیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں