افتخار احمد کی ایلون مسک سے فیک اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے غلط خبریں چلانے والے اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے ایلون مسک کے نام پیغام جاری کیا۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک صارف نے انکے نام سے غلط بیان منسوب کیا تھا۔

نواز نامی اس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ٹویٹ میں افتخار احمد کا جھوٹا بیان چلایا گیا جس میں لکھا تھا کہ ‘جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہوں۔’

پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باؤلرز ہیں، میری اب جگہ نہیں بنتی، وہاب ریاض

اس بیان کی تردید کرتے ہوئے افتخار احمد نے لکھا کہ ‘مجھے اس بیان سے آگاہ کیا گیا جو میں نے کبھی دیا ہی نہیں۔ درحقیقت کوئی بھی پروفیشنل کرکٹر ایسا بیان نہیں دے سکتا۔ برائے مہربانی اس قسم کی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔’

قومی کرکٹر نے ایلون مسک سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی اس اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ ایکس کے بلیو ٹک کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں