پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑی تبدیلیاں، ہر قسم کا کام روک دیا گیا


پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ہر قسم کا کام کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کی طرف سے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں فوری طور پر الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کو ایشئن گیمز کیمپ کے علاوہ ہرقسم کی دفتری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

پی ایس بی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ایچ ایف کے آفیشلز کو معطل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہاکی فیڈریشن کے الیکشن سے پہلے کلبوں کی جانچ پڑتال بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ اور مبشرعلی کا مالی مشکات کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کی زیرِ نگرانی ملک بھر کے کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائی اور الیکشن کا عمل شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں