ملک میں بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی

rain محکمہ موسمیات

لاہور:پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔

ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا جھنڈا اور گیت جاری

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ بارشوں اور بھارتی ذخیرہ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنا ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں موجود افسران تمام صورت حال پر نظر رکھیں۔

عمران قریشی نے مزید یہ کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں کوآرڈینشن میں ایک لمحے کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں