عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ


بغداد: عراق اس وقت تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے علاقے بصرہ گورنریٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی تیل کمپنیوں نے گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافے کے بعد بنفشی پرچم لہرا دیا۔ جس سے مراد مختصر الٹرا وائلٹ شعاعیں ہیں جو انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

عراق میں کئی کمپنیاں اپنے ملازمین کو شدید گرمی کی احتیاط برتنے کی ہدایت کر رہی ہیں جبکہ موسمیاتی اتھارٹی نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ 13 گورنریٹس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے فوجی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں، روس کا دعویٰ

واضح رہے خانقین اسٹیشن میں گزشتہ ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر تورک نے اپنے دورے کے اختتام پر خبردار کیا تھا کہ عراق کو زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کا سامنا ہے اور یہ صورتحال پوری دنیا کے لیے ایک “انتباہ” ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں