شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع

Rain

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: دیر (زیریں 54 اور بالائی 02)، میرخانی 05، چراٹ 04، پشاور (سٹی 2، ایئرپورٹ 01)، سیدو شریف 02، باچا خان ایئرپورٹ 01، ڈی آئی خان ایئرپورٹ، دروش، مردان 01، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی46، ایئرپورٹ 41)،چکوال 40، نارووال 14، گوجرانوالہ، گجرات، منگلا 11، جہلم 09، قصور 06، اسلام آباد (سٹی 03، ایئرپورٹ 01) راولپنڈی، منڈی بہائوالدین 01، کشمیر: راولاکوٹ 10، کوٹلی 08، مظفرآباد سٹی 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ اور سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں