کینسر سے بچنے کیلئے روزآنہ 3 منٹ نکالیں، گھریلو کام کریں، طبی تحقیق


کینبرا: کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے کے خواہش مند افراد کو چاہیے کہ وہ روزآنہ صرف تین منٹ نکالیں تو اس موذی بیماری سے دیگر کی نسبت کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

خاکروب کی معمولی غلطی، 20 سالہ تحقیق تباہ

اس بات کا انکشاف اسٹریلیا میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے جو جاما آنکالوجی (JAMA Oncology) میں شائع ہوئی ہے۔

طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جو یومیہ کاموں کے دوران تین سے پانچ منٹ سخت قسم کی جسمانی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں تو ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات دیگر افراد کی نسبت کم از کم 32 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

طبی جریدے کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے 22 ہزار ایسے افراد کی صحت کا ماہرین نے معائنہ کیا جو ورزش کے عادی نہیں تھے اور اس جائزے کا سلسلہ سات برس طویل تھا۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق جائزے سے برآمد ہونے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ تین سے پانچ منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیاں اپنانے والے افراد میں دیگر کی نسبت کینسر جیسے موذی و جان لیوا مرض سے بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مچھر کچھ افراد کو دوسروں کی نسبت زیادہ کیوں کاٹتا ہے؟ طبی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

ماہرین کے مطابق سخت جسمانی سرگرمیوں سے مراد ہے کہ بھاری سامان بازار سے لے کر گھر آئیں، بہت زیادہ تیز چلیں اور بچوں کے ساتھ بھاگ دوڑ میں حصہ لیں تو کینسر جیسے امرض سے بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے تحت ورزش کی عادت نہ اپنے والے بالغ افراد میں بریسٹ، آنتوں اور یا کینسر کی دیگر اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے لیکن روزآنہ کی عام جسمانی سرگرمیوں سے ان سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو ورزش نہیں کرتے اگر روزمرہ کی زندگی میں چند منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقت نکال لیں تو اس جان لیوا بیماری سے خود کو بڑی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک دن میں چند منٹ کی عام سرگرمیوں کے انسانی جسم پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سخت جسمانی سرگرمیوں کا وقت جتنا زیادہ ہو گا، کینسر سے بچنے میں اتنی زیادہ مدد ملے گی۔

نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ ذہنی امراض کا سبب بن سکتا ہے، طبی تحقیق

واضح رہے کہ جولائی 2023 میں بھی جرنل (JAMA Network Open ) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق طبی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کارڈیو ورزشیں کرنے کے عادی مردوں میں کینسر کی چند عام ترین اقسام کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں