اختر مینگل کے نگران وزیراعظم پر تحفظات ، نواز شریف کو خط لکھ دیا

ملک میں حکمرانی صرف ووٹ کی ہو گی، اختر مینگل

فائل فوٹو


بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے سے بد اعتمادی بڑھے گی ، نگران وزیراعظم کے لیے ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیے گئے، آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیں۔

اختر مینگل نے لکھا ہے کہ میرا یہ خط 22 جولائی 2022 کےمیسج کا تسلسل ہے، جن مسائل کا ذکرمیں نے پہلےکیا تھا کاش اُن میں کمی آتی، آج بھی وہی بلوچستان ، وہی جبری گمشدگیاں ہیں، سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اختر مینگل کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ: سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کا حل سیاستدانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے تلاش کیا جا رہا ہے، ہمیں جنرل ایوب سے جنرل مشرف تک کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں لیکن آپ کی جماعت مشرف اور باجوہ کی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی۔

اختر مینگل نے مردم شماری پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گزشتہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی جو تقریباً 2 کروڑ 24 لاکھ بنتی تھی اسے 73 لاکھ کم کر دیا گیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں