راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پرسوں سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا نام دیاتھا،وزیراعظم سے کہاتھا مشاورت کرکے نام بتائوں گا،وزیراعظم نے میرے نام پر اعتراض نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ماہر ین کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
یوم آزادی :شاہراہوں پر سیاسی پرچم لہرانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم
وزیرخزانہ ایک ٹیکنوکریٹ ہوں گے،اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام لسٹ میں شامل نہیں۔
سینیٹر انوارالحق کا تعلق چھوٹے صوبے سے ہے ،چاہتےہیں بلوچستان کی محرومیاں ختم ہوں۔