پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا اورآزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آندھی چلنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
اسلام آباد، خضدار، ژوب اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش متوقع ہے۔
سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،بھکر،لیہ،راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال، مری،ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔