مزید بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،ایڈوائزری جاری

ndma

ہوشیار خبردار مزید بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،ایڈوائزری جاری


ملک کے بالائی علاقوں میں ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے اور پہاڑی وادیوں میں برفانی جھیلوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کیلئے کسان ایپ لانچ کردی

این ڈی ایم اے کی مون سون اپڈیٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور آزادکشمیر کے علاقوں میں بارش، گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، سمندروں کی رنگت تبدیل ہونے لگی

گلگت بلتستان کے دریائوں اور ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے اور پہاڑی وادیوں میں گلیشیئل لیک آئوٹ برسٹ فلڈ کا امکان ہے ۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع و حفاظتی تدابیر کی تشہیراور حساس علاقوں کیجانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں