حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لئے وسیم مختار کے نام کی منظوری دے دی۔
وسیم مختار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکرٹری تعینات تھے، ذرائع کے مطابق کابینہ نے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1.81روپے مہنگی
وسیم مختار اسپیشل سیکرٹری سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی نے ان کا نام چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لئے سرفہرست رکھا تھا، ان کے علاوہ سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابدلودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ بھی فہرست میں شامل تھے۔