فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1.81روپے مہنگی

کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

فائل فوٹو


نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرانوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہانا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

سی پی پی اے جی نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کیلئے بجلی مہنگی

صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جون کے ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہو گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں