بھارت، ہریانہ، ہندو مسلم فسادات جاری، مسلمان نقل مکانی پر مجبور


ممبئی: بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہندو مسلم فسادات کا سلسلہ جاری ہے، مقبرے، گاڑیاں اور دکانیں نذر آتش کی جا چکی ہیں جب کہ اب مجبوراً مسلمانوں کو نقل مکانی کرنا پڑ رہی ہے۔

بھارت، فوجی ڈرونز میں چینی پرزہ جات کے استعمال سے روک دیا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران ہونے والے فسادات میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات جس کا سلسلہ اتوار کو شروع ہوا تھا، اس کے دوران پیر کو انتہا پسندوں نے ایک مقبرے کو آگ لگا دی۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پانی پت میانک مشرا کے مطابق دکانوں میں توڑ پھوڑ کے تین واقعات رونما ہوئے، 6 افراد کو گرفتار کیا گیا

واضح رہے کہ علاقے میں آباد اکثریتی ہندوؤں اور اقلیتی مسلمانوں کے درمیان کشیدگی وقتاً فوقتاً کئی نسلوں سے جاری رہتی ہے۔

بھارت، مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، بحث کا آغاز، وزیراعظم پر سوالات کی بوچھاڑ

اس حوالے سے مسلمانوں کا مؤقف ہے کہ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کئی مسلمان خاندان علاقہ چھوڑ کر اپنے گاؤں واپس چلے گئے ہیں یا پھر وہ اپنے دوستوں و رشتہ داروں کے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

پاکستان بھارتی چاول کی مارکیٹ حاصل کرنے کے لئے پر امید

اس ضمن میں مسلمانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتہا پسند افراد نے ان کی کمیونٹیز میں آکر دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے علاقہ نہیں چھوڑا تو پھر تشدد ہوگا۔


متعلقہ خبریں