اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کیلئے قطر کی پیشکش
مؤقر انگریزی اخبار بی این این سمیت دیگر خبر رساں اداروں کے مطابق سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 15 سال کے لیے آؤٹ سورسنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ آوٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے ساتھ پانچ ہزار ڈالر فیس درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائے۔
ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا پلان ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورسنگ پر لینے کے لیے درخواستیں 8 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب پاکستانی ایئرپورٹس جنہیں آؤٹ سورس کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میں بھرپوردلچسپی رکھتے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف
واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔