عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں
تحریری حکمنامہ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو قانون اور جیل مینئول کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔
درخواستگزار کے وکیل نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی ہے، وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اے کلاس لینا چاہتے ہیں، اٹارنی کے ذریعے درخواست دائر کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
ن لیگ نے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی
وکیل شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی ، اٹک جیل حکام تینوں وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت فراہم کریں، وکلا وکالت نامہ پر دستخط اور ہدایات لینے کیلئے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔