پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے تحریکِ انصاف کے وکیل اظہر صدیق کو ن لیگ کی لیگل ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت دے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ عطا تارڑ نے پروگرام ہم دیکھیں گے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے پانامہ لیکس کیس میں خواجہ حارث مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکیل تھے اور اب وہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
ان کا مقدر بھی اٹک جیل ہےاگر۔۔۔ ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑ دی
بالکل اسی طرح میں نے اپنی اعلیٰ قیادت سے کہا ہے کہ سینئر وکیل اظہر صدیق کو مسلم لیگ ن کی ٹیم میں شامل کریں۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا میں اپنے بڑے بھائی اظہر صدیق کی بہت عزت کرتا ہوں اور میری دلی خواہش تھی کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنتے ہوئے وہ عدالت میں موجود ہوتے۔
جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں
مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، سینئر وکیل اظہرصدیق چاہیں تو ڈی چوک پر آکر احتجاجج کرسکتے ہیں ہم انہیں ہر طرح کی سہولت مہیاکرتے ۔