وفاقی سرکاری ملازمین 3 عام تعطیل سے مستفید ہوں گے


اسٹیٹ بینک نے عام تعطیل سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 14 اگست کوعام تعطیل ہو گی جس وجہ اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔

حجاج کرام کو رقوم کی واپسی اگلے ہفتے شروع ہو گی ، بینکوں کو فنڈز جاری

پاکستان کا مرکزی بینک بند ہونے کی وجہ سے تمام بینک بھی تعطیل کریں گے، واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

تمام بینک 15 اگست بروز منگل کوصارفین کے لئے معمول کے مطابق کھلیں گے۔وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل ہوتی ہے، یوم آزادی بروز پیر کو ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین دن چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

حکومت نے پی آئی اے کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا

ملک کے جن علاقوں میں سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کرتے ہیں ان سرکاری ملازمین کو پیر 14 اگست کو بھی چھٹی ہو گی، وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کی تعطیل کا اعلان ابھی نہیں کیاگیا ہے۔


متعلقہ خبریں