رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو رقوم کی واپسی اگلے ہفتے شروع کی جائے گی جس کیلئے حکومت نے متعلقہ بینکوں کو فنڈ جاری کر دیے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ تمام حجاج کرام کو رقوم واپسی کے میسج بھیج دیئے گئے ہیں۔ فی کس 97 ہزار تا ایک لاکھ 32 ہزار روپے واپس دیئے جائیں گے ، قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے پہلے ہی واپس کیے گئے تھے۔
حجاج کرام کی رقم پر ملنے والے سود کی تفصیلات سامنے آ گئیں
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حجاج سے بھی آراء اور شکایات طلب کر لیں۔ ترجمان نے بتایا کہ نجی اسکیم کے حجاج کرام کو بھی مسیج بھیج دیئے گئے ہیں۔