حکومت نے پی آئی اے کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا

پی آئی اے pia

حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے وفاقی وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔

کابینہ کمیٹی نے اس اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کی منظوری دی۔

رواں سال پی آئی اے کا خسارہ 110ارب روپے رہا، سعدرفیق

نجکاری کمیشن کی تجویز پر قومی ائیر لائن پی آئی اے کونج کاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی،اس سے قبل قومی اسمبلی نے پی آئی اے کارپوریشن تبدیلی بل 2023 بھی منظور کرلیا۔

دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی آئی اے پر 742 ارب روپے کا قرضہ ہے،کوئی بھی جہاز لیز پر دینے کو تیار نہیں ہے، ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کرنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں