سندھ حکومت کا 9 اگست کو صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ


کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی 9 اگست کے بجائے 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت نے جمعہ تک تمام سرکاری امور مکمل کرنے کے لیے افسران کو ہدایت دے دی ہے جس کے بعد سندھ بھر کے سرکاری دفاتر میں رات گئے تک کارم جاری ہیں۔

اراکین اسمبلی نے منگل کو ہونے والا فوٹو سیشن جمعے تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 اشیا پر سبسڈی دینے کی منظوری

دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے اراکین سندھ اسمبلی کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں