لاہور ہائیکورٹ:پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب

lahore high court

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف دائر متفرق درخواست پرسماعت ہوئی۔

1 لٹر پٹرول پر 100 روپے سے زائد ٹیکس ، اصل قیمت 166 روپے ہونے کا انکشاف

جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کر کے عوام پر ظلم کیا ہے۔

عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں