کراچی ایئر پورٹ پر انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم احسان الحق نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
صوابی سے تعلق رکھنے والا ملزم دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی پولیس کو مطلوب تھا ، ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد گرفتار
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں فہرست میں بھی شامل ہے۔ ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔