سعودی عرب نے مزید 8ممالک کے شہریوں کو الیکٹرانک سیاحتی ویزے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان ممالک میں آذربائیجان، البانیہ، ازبکستان، جنوبی افریقا، جارجیا، تاجکستان، کرغزستان اور مالدیپ شامل ہیں۔
سیاحوں کیلئے خوشخبری، ایک ہی ویزا پر جی سی سی کے تمام رکن ممالک کی سیر
اس فہرست میں شامل ملکوں کے شہریوں کوسعودی ایئرپورٹس پربھی ویزا ملے گا، ای ویزا والے افرادکوسعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیاحت اورعمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بارہ ممالک کیلئے الیکٹرانک ویزوں کا اعلان کیا تھا اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔